’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ‘ متنازعہ کلپ کے بعد حریم شاہ کی تازہ ویڈیو سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ) لندن میں مقیم معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم فل جیسی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کو اپنے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دے دیا ہے،

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘

حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں موجود جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے لندن کی سیاست میں قدم رکھنے، پارٹی جوائن کرنے، حال ہی میں اپنی لیک ویڈیو سے متعلق کھڑے ہونے والے تنازع سے متعلق بات کی ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک سیاسی جماعت جوائن کر لی ہے مگر وہ بتانا نہیں چاہتی کہ انہوں نے کس پارٹی کو جوائن کیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی تھیں جس کی وجہ اُن کی کسی لیک ہو جانے والی نجی ویڈیو کو قرار دیا جا رہا تھا۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے۔‘ان کاکہناتھاکہ یہ سب بالکل بے بنیاد، گھٹیا اور من گھڑت ٹرینڈز ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بن گیا تھا اتنی بات فلسطین کے مسئلے پر کی جاتی تو سب کو بہت ثواب ملنا تھا۔ہم مسلمان ہو کر ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اسلامی سزائیں نافذ ہوتیں تو ایسے کوڑے لگاتی کہ ایک پاکباز عورت پر تہمت لگانا کتنی غلط بات ہے، اپنی مشہوری اور کچھ لائیک ویوز کیلئے ایسی گھٹیا کوشش کی جاتی ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سہارے کلپس بنائے جاتے ہیں، دنیا میں ظالم سزا پا کر ہی جاتا ہے ، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں ۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

23 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

27 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

36 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

42 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago