تربت(قدرت روزنامہ) مکران ڈویژن ٹو کراچی کے ٹرانسپورٹ دفاتر تین روز سے احتجاجا بند،تین روز سے مسافر کوچز نہ چلانے پر سینکڑوں مسافر پھنس کر پریشان ، مکران کے عوام بہتر علاج کیلئے روزانہ درجنوں کی تعداد میں کراچی جاتے ہیں .
عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اسٹوڈنٹس بھی سندھ اور پنجاب جانے کے انتظار میں ہیں .
احتجاج مکران کوچز آنرز ایسوسی ایشن کیجانب سےکی جارہی ہے . ٹرانسپورٹرز محکمہ کوسٹ گارڈز کی مبینہ رویہ کے خلاف ہیں .
تین روز سے تربت، گوادر اور پنجگور کے بس ٹرمینل کے دفاتر بند ہیں،صدر مکران کوچز آنرز ایسوسی ایشن نوید اقبال نے كہا ہےكہ حکومت اور انتظامیہ نے رابطہ بھی نہیں کیا ہے . وفاقی و صوبائی حکومت نوٹس لیکر ہمارا مسئلہ حل کرے . اگر نہ سی پیک اور کوسٹل ہائی وے بھی بند کریںگے .