آسٹریلیا میں خاتون نے 40دن تک صرف مالٹے کا جوس پی کر گزارا کیا ، پھر اس کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

کنبرا(قدرت روزنامہ) آپ نے سبزی خور تو دیکھے ہوں گے جو صرف پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں مگر آسٹریلیا میں ایک خاتون ہے جو صرف پھل کھاتی ہے اور حالیہ دنوں اس نے 40دن صرف ایک پھل، مالٹے کا جوس پی کر گزارنے کا تجربہ بھی کیاہے . اینی اوسبرن نامی اس خاتون کے اس تجربے کا نتیجہ کیا نکلا؟ خاتون نے ایک فقرے میں اسے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مالٹے کے جوس پر 40دن گزارکر میرے جسم کی حالت ایسی ہو گئی جیسے آپ نے کار کی سروس کرا لی ہو .


انڈیا ٹائمز کے مطابق اینی اوسبرن بتاتی ہے کہ چالیس دن صرف ایک پھل کے جوس پر گزارنے سے اس کا جسم چاک و چوبند ہو گیا اور اس کا وزن بھی کافی کم ہو گیا . دوسری طرف ماہرین نے لوگوں کو اس طرح کے تجربے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پھل کے جوس پر تو کجا، صرف پھلوں پر اکتفا کرنا ہی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے .
ماہرین کہتے ہیں کہ صرف پھلوں پر زندگی گزارنے سے آپ نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوں گے اور آپ کو ذیابیطس جیسی بیماری لاحق ہو سکتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہو سکتی ہے . ان اجزاءکی کمی سے آپ کو شدید تھکن، قوت مدافعت کی کمزوری اور انیمیا جیسے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں