آسٹریلیا میں خاتون نے 40دن تک صرف مالٹے کا جوس پی کر گزارا کیا ، پھر اس کے جسم میں کیا تبدیلی آئی؟

کنبرا(قدرت روزنامہ) آپ نے سبزی خور تو دیکھے ہوں گے جو صرف پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں مگر آسٹریلیا میں ایک خاتون ہے جو صرف پھل کھاتی ہے اور حالیہ دنوں اس نے 40دن صرف ایک پھل، مالٹے کا جوس پی کر گزارنے کا تجربہ بھی کیاہے۔ اینی اوسبرن نامی اس خاتون کے اس تجربے کا نتیجہ کیا نکلا؟ خاتون نے ایک فقرے میں اسے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مالٹے کے جوس پر 40دن گزارکر میرے جسم کی حالت ایسی ہو گئی جیسے آپ نے کار کی سروس کرا لی ہو۔“
انڈیا ٹائمز کے مطابق اینی اوسبرن بتاتی ہے کہ چالیس دن صرف ایک پھل کے جوس پر گزارنے سے اس کا جسم چاک و چوبند ہو گیا اور اس کا وزن بھی کافی کم ہو گیا۔ دوسری طرف ماہرین نے لوگوں کو اس طرح کے تجربے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک پھل کے جوس پر تو کجا، صرف پھلوں پر اکتفا کرنا ہی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ صرف پھلوں پر زندگی گزارنے سے آپ نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوں گے اور آپ کو ذیابیطس جیسی بیماری لاحق ہو سکتی ہیں بلکہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا 3فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائی اجزاءکی کمی ہو سکتی ہے۔ ان اجزاءکی کمی سے آپ کو شدید تھکن، قوت مدافعت کی کمزوری اور انیمیا جیسے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

2 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

8 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

14 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

19 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

26 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

38 mins ago