رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف سابقہ گلوکارہ، گانا نگار و میزبان رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رابی پیرزادہ کوطبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منقتل کیا گیا گیا تھا۔
رواں ماہ میں دوسری بار رابی پیرزادہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
2 اپریل کو بھی رابی پیرزادہ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
رابی پیرزادہ کی نئی پوسٹ کے مطابق اُن کی سرجری مکمل اور کامیاب ہوئی ہے، اُن کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔
سابقہ گلوکارہ کی ٹیم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بیماری یا ان کی صحت سے متعلق مسائل پر بات نہیں کی ہے۔
رابی کی ٹیم نے نئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’آپ کی دعاؤں کا شکریہ، میڈم اب بہتر ہیں، سرجری ہو گئی، باقی باتیں وہ (رابی) اپنی قرآن کلاس میں کریں گی۔‘