2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان


پشین(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں 2018 سے زیادہ دھاندلی ہوئی، ہم اس جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائے گی اسے اب کوئی نہیں روک سکتا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، بتایا جائے اسمبلیاں کتنے کتنے میں خریدی گئی ہیں، جے یو آئی کو ہرانے کے لیے سیاستدانوں سے پیسا لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 2018 کی انتخابی دھاندلی کے خلاف بھی تحریک چلائی تھی اور اب بھی آگے رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاستدانوں کی آپس کی لڑائی سے اسٹیبلشمنٹ نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف 2 بار میرے پاس آئے، ’کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی تھی، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں، سیاستدانوں کو سیٹوں پر نہیں بکنا چاہیے‘۔
سابق سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ مدارس کے خاتمے کا سوچ رہی ہے مگر یاد رکھو مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا مگر یہاں اسلام نظر نہیں آتا، پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

Recent Posts

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

3 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

10 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

11 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

16 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

24 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

27 mins ago