وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک ہوگئے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 مسافر سوار تھے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں پیش آیا، کشتی بنگوئی سے تقریباً 45 کلومیٹر (28 میل) دور مکولو میں گاؤں کے ایک سردار کے جنازے کے لیے جا رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 سے زائد مسافر سوار تھے، کئی افراد جگہ نہ ہونے کے باعث کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 58 لاشیں نکال لی ہیں، پانی میں ڈونے والوں کی کُل تعداد نہیں معلوم ہے، ریسکیو سروس حادثے کے 40 منٹ بعد پہنچی تھی۔
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کئی افراد جگہ نہ ہونے کے باعث کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر کچھ لوگوں کو ریسکو کیا ہے تاہم درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

15 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

24 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

30 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

33 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

37 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

41 mins ago