وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی کو 3 کروڑ روپے ہتک عزت ہرجانے کا نوٹس
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشال یوسفزئی کو تحریک انصاف کے سینئر وکیل رہنما معظم بٹ نے ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ انصاف لائرز فورم کے رکن اور سینیئر وکیل معظم بٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے مشال اعظم کو نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں مشال اعظم کو 14 دن کے اندر اپنے الزامات ثابت کرنے اور جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی نے معظم بٹ کیخلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔