پنجاب

پنجاب میں مرغی کی قیمت پر مذاکرات سے انکار


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں پولٹری فارم مالکان اور ٹریڈرز نے ضلعی انتظامیہ سے مرغی کی قیمت پر مذاکرات سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولٹری فارم مالکان نے چکن کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مرغی کی قیمت کم کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگا فروخت ہورہا ہے۔
مرغی کے صاف گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے زائد وصول کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ خبریں