ہائبرڈ جنگ امریکا کیلئے ذلت آمیز شکست میں بدل جائے گی: روس
روس (قدرت روزنامہ)امریکی ایوانِ نمائندگان میں یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالرز سے زائد سیکیورٹی امداد کی منظوری پر روس کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین آخری یوکرینی شہری تک جنگ جاری رکھے، روس کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ کی طرف بڑھا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ جنگ امریکا کے لیے ویتنام اور افغانستان کی طرح ایک ذلت آمیز شکست میں بدل جائے گی۔ ترجمان روسی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام یوکرینیوں کو قتل کرانے کے لیے چارے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔