ذہنی تناؤ کی شکار ہانیہ عامر نے مداحوں کو کیا مشورہ دیا؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزرنے کا اعتراف کرلیا۔ہر مشکل میں ساتھی فنکاروں کا ساتھ دینے والی ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
ہانیہ نے تصویر کے ساتھ طویل نوٹ شیئر کرتے ہوئے نہ صرف ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا بلکہ اس سلسلے میں کسی کی مدد لینے میں شرم محسوس نہ کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔
شیئر کردہ طویل نوٹ میں ہانیہ نے لکھا ہے کہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اور ان دنوں وہ اچھا محسوس نہیں کر رہیں۔ ’کچھ دن مصروفیت میں اچھے گزر جاتے ہیں اور پھر وہی اداسی کے سائے، اگرچہ میں ان حالات سے ذاتی طور پر نمٹ سکتی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔’
ہانیہ عامر کے مطابق ان کے حوالے سے فکر کی کوئی بات نہیں وہ صحت کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ ’میں صرف آپ کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ گھبرائیں مت اور پریشان وغمگین مت ہوں، اگر آج آپ کے برے دن ہیں، یہ کل بہترین ہوجائیں گے۔ میں جانتی ہوں اور یہ سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھی انسان بالکل مایوس ہوجاتا ہے، ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ زندگی میں صرف اندھیرا ہے، مگر صرف آپ خود اپنے آپ کو اس مایوسی سے نکال سکتے ہیں۔ خود کو خوش رکھیں۔’

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اس بات کو سمجھیں کہ اس سلسلے میں آپ کو کسی سے بات کرنے اور کسی کی مدد لینے کی ضرورت ہے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے مدد طلب کریں اور کسی پیشہ ور معالج سے رابطہ کریں۔ دماغی صحت کے بارے میں بات کرنے یا مدد مانگنے میں کوئی شرم محسوس نہ کریں۔
’مجھے یقین ہے کہ میری طرح آپ میں سے کئی لوگ اس سے گزر رہیں ہوں گے۔ یہ میرا تجربہ رہا ہے کہ جب آپ خود سے محبت کرکے اپنا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں تو حالات معمول پر آجاتے ہیں، چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔’
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر سے اچھا اور بہتر محسوس کرنے لگیں گی لیکن تب تک وہ اس کا ناٹک نہیں کرسکتیں اور نہ ہی مداحوں کو ایسا کرنا چاہیے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

3 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago