بابر اعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر کے دل کی بات منہ پر آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش سے متعلق سوال پر اپنے مداحوں کو اپنے دل کی بات بتا دی۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے مختلف سوالات پوچھے اور انہیں چند مفید مشورے بھی دیے۔
اس سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش سے سوال کیا کہ اگر انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو وہ ان کی پیشکش کا کیا جواب دیں گی؟ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا، ‘معذرت ہی کروں گی’۔
نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن میں مداحوں کی جانب سے کیے گئے کمنٹس بھی شیئرکیے مگر ان کی شادی سے متعلق سوال کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرگردش ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔