فضا علی کی ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اپنے انسٹاگرام پر انگریزی گانے کی موسیقی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

فضا علی کی ویڈیو کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو کمرے میں جینز پینٹ اور شرٹ میں آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کی ڈانس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ ہفتے قبل ہی اداکارہ رمضان المبارک میں ٹی وی پر پردے کے ساتھ پروگرام کرتی دکھائی دے رہی تھیں، اب انہیں کیا ہوگیا؟جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے ان کی ڈانس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں اچھی پرفارمر بھی قرار دیا۔

صارفین نے لکھا کہ اگر فضا علی فلموں میں کام کرتیں اور انہیں فلموں میں گانے دیے جاتے تو وہ بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بہتر پرفارمنس کرسکتی ہیں۔

Recent Posts

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

5 mins ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

7 mins ago

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

2 hours ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

3 hours ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

3 hours ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

3 hours ago