پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تذلیل ہورہی ہے، نعمان اعجاز کی کڑی تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ٹی وی ڈراموں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہاں رشتوں کی تذلیل کی جارہی ہے، رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ سینئر اداکارہ نعمان اعجاز نے حال ہی میں یوٹیوب شو ’میر مینز بزنس‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے کنٹینٹ پر کڑی تنقید کی۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں ماں، بہن، ساس کو چڑیل کے طور پر دکھایا گیا جارہا ہے، بھائی اور باپ کو ویلن کے طور پر دکھایا جارہا ہے، رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرداروں کو اتنا منفی دکھایا جارہا ہے کہ اس کا اثر ہمارے معاشرے پر ہورہا ہے، جب کوئی چیز دیکھتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے اس کا اثر انسان کے شعور پر ہوتا ہے۔
سینئر اداکار نے کہا کہ جو بات سمجھنے کی ہے لوگ اس کو نہیں سمجھ رہے، جس ڈرامے کو سب سے زیادہ منفی دکھایا جاتا ہے اسے ہی سُپر ہٹ کردیا جاتا ہے، معاشرے میں منفیت پھیل گئی ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی مثال دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ جن ڈراموں کا حصہ بنتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ناظرین اس ڈرامے کو دیکھ کر کوئی سبق سیکھیں، اگر ڈرامے میں مثبت بات نہیں ہوتی تو وہ ان ڈراموں کا حصہ نہیں ہوتے۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ غیر ضروری ڈائیلاگز نہیں بولتے، کئی رائٹرز ایسے ڈائیلاگ لکھتے ہیں جو معیوب لگتی ہے، ایسے ڈائیلاگز کو آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ نہیں سن سکتے۔
سینئر اداکار نے معذرت کرتےہوئے کہا کہ لوگ اب تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ نیشنل ٹی وی کسے کہتے ہیں، اس نیشنل ٹی وی کچھ آداب ہیں، ہمارا پورا سسٹم کرپٹ ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے کتنی نسلیں برباد کرنی پڑیں گی؟
اداکارز نے کہا کہ پاکستان میں کوئی کلچر نہیں ہے، لوگ اپنے اردگرد اتنی زیادہ منفیت دیکھ رہے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر سب منفی ہے، تو منفی ہو جاؤ۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے، قوم کے ن نوجوانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بے بزرگوں کا کوئی حال نہیں ہے، وہ نالائق ہیں، انہوں نے سوشل فائبر کو برباد کردیا ہے۔

Recent Posts

سرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد

ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار…

1 min ago

’طلعت حسین ایک انسٹی ٹیوٹ تھے‘، انتقال پر ملک کے سینئیر اداکاروں کا اظہار افسوس

'وہ بڑے آدمی تھے جنہیں مدتوں تک یاد رکھا جائے گا' اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

22 mins ago

قدرتی وسائل سے ہونے والے معاشی فوائد کی بلوچستان کے عوام کو منتقلی جاری

امن قائم کرنے میں پاک فوج اور ایف سی نے بہت قربانیاں دیں، قبائلی عمائدین…

38 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

52 mins ago

‏ گزشتہ ایک برس سے مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ملک ریاض حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ اللہ…

1 hour ago

امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر کویت…

1 hour ago