مودی کے الفاظ کی ’غلط تشریح‘ پر حامد میر کو بھارتی میڈیا کی ٹرولنگ کا سامنا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی صحافی حامد میر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں الفاظ کو غلط رنگ دینے پر بھارتی میڈیا کے نشانے پر ہیں .

نریندرا مودی نے نے راجستھان کے علاقے باڑمیر میں ایک خطاب کیا، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے ان کی جانب سے کہے گئے ”اربن نکسل“ کو ”عرب نسل“ سمجھ لیا .

ان کے تبصرے کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو بھارتی میڈیا نے آستینیں چڑھا لیں .

حامد میر اپنی ویڈیو میں اس بات پر مصر نظر آئے کہ مودی نے عربوں کا برا بھلا کہا .

حامد میر ویڈیو کلپ میں کہتے نظر آئے کہ ’ایک طرف تو مودی کا عرب ممالک میں خیرمقدم کیا جاتا ہے، دوسری طرف وہ انہی عربوں کو اہانت آمیز ناموں سے پکارتے ہیں . ‘

بھاتی اخبار “ دی پرنٹ“ نے حامد میر سے اس حوالے سے رابطہ کیا، جس کے بعد اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حامد میر جواباً اپنے ابتدائی جائزے پر قائم رہے اور کہا کہ ’انہوں نے (مودی) واضح طور پر لفظ ”نسل“ کا استعمال کیا، نکسلائٹس کا نہیں . براہ کرم دوبارہ سنیں . اس کی شناخت کچھ عرب سفارت کاروں نے کی تھی . ان کی حکومتیں آپ کے وزیر اعظم کو خط لکھ رہی ہیں‘ .

. .

متعلقہ خبریں