اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی صحافی حامد میر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں الفاظ کو غلط رنگ دینے پر بھارتی میڈیا کے نشانے پر ہیں۔
نریندرا مودی نے نے راجستھان کے علاقے باڑمیر میں ایک خطاب کیا، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے ان کی جانب سے کہے گئے ”اربن نکسل“ کو ”عرب نسل“ سمجھ لیا۔
ان کے تبصرے کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو بھارتی میڈیا نے آستینیں چڑھا لیں۔
حامد میر اپنی ویڈیو میں اس بات پر مصر نظر آئے کہ مودی نے عربوں کا برا بھلا کہا۔
حامد میر ویڈیو کلپ میں کہتے نظر آئے کہ ’ایک طرف تو مودی کا عرب ممالک میں خیرمقدم کیا جاتا ہے، دوسری طرف وہ انہی عربوں کو اہانت آمیز ناموں سے پکارتے ہیں۔‘
بھاتی اخبار “ دی پرنٹ“ نے حامد میر سے اس حوالے سے رابطہ کیا، جس کے بعد اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حامد میر جواباً اپنے ابتدائی جائزے پر قائم رہے اور کہا کہ ’انہوں نے (مودی) واضح طور پر لفظ ”نسل“ کا استعمال کیا، نکسلائٹس کا نہیں۔ براہ کرم دوبارہ سنیں۔ اس کی شناخت کچھ عرب سفارت کاروں نے کی تھی۔ ان کی حکومتیں آپ کے وزیر اعظم کو خط لکھ رہی ہیں‘۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…
لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…