نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوا ہے جس میں 2018 سے مارچ 2024 تک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کی جانے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
خط میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے ادوار میں کی گئیں بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 2018 سے مارچ 2024 تک کی جانے والی بھرتیوں کے طریقہ کار پر جواب طلب کیا گیا ہے کہ آیا بھرتیوں کی وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی یا نہیں۔
بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویز کیے گئے یا نہیں؟ اخبارات میں بھرتیوں کے اشتہارات شائع ہوئے یا نہیں۔ ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد سے متعلق الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں سابق اسپیکرز کے دور میں بھرتیوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

8 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

18 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

34 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

45 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

1 hour ago

صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی…

1 hour ago