بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور کی عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کے جرم میں شوہر کی دی گئی تین ماہ قید کی سزا معطل کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر تین ماہ قید کی سزا کے خلاف شوہر نے اپیل دائر کردی جس پر آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے سماعت کی۔
شوہر کے وکیل احمد سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیملی کورٹ نے اپیل کنندہ کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا ہے، فیملی کورٹ کی سزا شریعت کے خلاف ہے، مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت فائل کرائی، عدالت اپیل پر حتمی فیصلے تک سزا معطل کرے۔
عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

12 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

33 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago