موٹروے پولیس کے اہلکار کوگاڑی تلے روندکر فرارہونیوالی خاتون گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے روندکرفرار ہونیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی ہے،جس کےخلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت ،غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے وارنٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا،ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں،نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس کے اہلکار کو روندکر فرار ہونیوالی خاتون کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے،آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

15 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

23 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

29 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

33 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

37 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

40 mins ago