” اڈیالہ والوں سے بات چیت ضرور ہونی چاہیے” مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اہم بیان دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اڈیالہ والوں سے بات چیت ضرور ہونی چاہیے، جاوید لطیف کا تعلق بظاہر مسلم لیگ( ن) سے ہے، جاوید لطیف کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر بیان کریں، پی ٹی آئی سیاسی مخالفین سے زیادہ فوجی افسران پر اٹیک کررہی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی شرمناک گفتگو سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے .

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے .

پروگرام میں تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد بھی شریک تھے .

. .

متعلقہ خبریں