عمران خان نے شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کردی، وجہ کیا تھی ؟

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سخت سرزنش کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمر ایوب، شیر افضل مروت، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید، سینیٹر زرقا سہروردی اور ایم این اے ملک احمد نے عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد اور رجیم چینج کے حوالے سے میرے سعودی عرب سے متعلق بیان کا نوٹس لیا اور سرزنش کرتے ہوئے آئندہ ایسی کوئی بھی غیر ذمہ دارانہ بات نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سوال کیا کہ ان گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا، پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جارہا تھا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago