بھارت سے دل کا عطیہ ملنے پر پاکستانی لڑکی کو نئی زندگی مل گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) دل کے عارضے میں مبتلا 19سالہ پاکستانی لڑکی کو بھارت سے دل کا عطیہ ملنے پر نئی زندگی مل گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق عائشہ راشن نامی یہ لڑکی گزشتہ ایک دہائی سے دل کے سنگین نوعیت کے عارضے میں مبتلا تھی۔ اسے پہلی بار 2014ء میں علاج کی غرض سے بھارت لیجایا گیا جہاں اس کے دن بدن کمزور ہوتے دل کی مدد کے لیے اس کے جسم میں ایک ’ہارٹ پمپ‘ نصب کیا گیا۔ بدقسمتی سے عائشہ کے جسم میں نصب کیا گیا ہارٹ پمپ بے کار ثابت ہوا اور ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کے لیے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی ہدایت کر دی۔

نئی دہلی کے ڈاکٹروں کی اس ہدایت پر عائشہ کی فیملی نے چنئی کے ایم جی ایم ہیلتھ کیئر ہسپتال کے ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن سے مشورہ کیا جو انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے بھی عائشہ کے لیے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کو ناگزیر قرار دیا۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے 35لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کی ضرورت تھی اور عائشہ کی فیملی کے پاس اتنی رقم نہیں تھی، چنانچہ وہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے ہچکچا رہے تھے۔ اس پر ان کا رابطہ ایشوریام ٹرسٹ سے کرایا گیا جنہوں نے ان کی مالی معاونت کی۔ 6ماہ قبل عائشہ کو نئی دہلی سے دل کا عطیہ ملا اورایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں اس کی مفت ٹرانسپلانٹ سرجری ہوئی۔

بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عائشہ کولگنے والے دل کا ان کے مقابلے میں کوئی بھارتی دعویدار نہیں تھا اس لیے عائشہ کو یہ دل لگا یا گیا ورنہ بھارت میں غیر ملکی افراد کو عضو عطیہ نہیں کیے جاتے ، یہ دل دہلی میں رہنے والے ایک 69سالہ بھارتی شخص کا تھا جو کہ دماغی طور پر مرچکا تھا ۔عائشہ اس بار 18ماہ تک بھارت میں مقیم رہی۔ نئی زندگی ملنے پر عائشہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت، ڈاکٹروں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں اس کی مدد کی۔عائشہ کی والدہ صنوبر کہتی ہیں کہ ہمیں وہ وقت یاد ہے جب عائشہ موت کے دہانے پر کھڑی تھی۔ جب ہم اسے بھارت لے کر آئے تو اس کے زندہ بچنے کا امکان محض 10فیصد تھا۔ آج ہماری بیٹی نئی زندگی لے کر پاکستان واپس جا رہی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

26 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

39 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

51 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

58 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago