اگلے 4 روز تک پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں کہاں کہاں تیز بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے اگلے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 روز تک خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز اور موسلادھاربارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال، میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پنجاب کے بیش تر اضلاع جن میں مری، گلیات میں شام یا رات میں گرج چمک سے بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم آج جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی…

5 mins ago

9 مئی کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 مئی 2023 کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا…

12 mins ago

9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں: ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9…

22 mins ago

سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔…

30 mins ago

’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانیوں کا معاشی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے معاشی بحالی کے لیے…

35 mins ago

میڈم نور جہاں نے بھارتی فلم انڈسٹری کیوں چھوڑی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ میڈیم نور جہاں کی صاحبزادی نازیہ اعجاز خان…

48 mins ago