تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار سنجے دت کو غیر قانونی آئی پی ایل ایپلیکیشن کیس میں سائبر کرائم سیل کی جانب سے طلب کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو رواں ہفتے کے اوائل میں طلب کیا گیا تھا جبکہ اس کیس میں معروف گلوکار و ریپر بادشاہ سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیئر پلے ایپلیکشن پر آئی پی ایل 2023 کی غیر قانونی نشریات سے متعلق معاملے میں تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو مہاراشٹرا کے سائبر ڈپارٹمنٹ نے 29 اپریل کو طلب کیا ہے۔

بلاک بسٹر فلم باہو بلی کی اداکارہ سے غیر قانونی ایپلیکیشن سے متعلق 29 اپریل کو پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ اداکار سنجے دت نے اس کیس میں محکمے کے سامنے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا ہے۔ان تمام فنکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل دیکھنے کے لیے فیئر پلے ایپ کو پروموٹ کیا تھا حالانکہ اس ایپ کے پاس سرکاری نشریاتی حقوق نہیں تھے۔سائبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق فنکاروں کے اس عمل سے سرکاری نشریاتی اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Recent Posts

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف…

2 mins ago

ایرانی تیل کی بندش کیخلاف احتجاج جاری، بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، نیشنل پارٹی

وندر(قدرت روزنامہ) ایرانی تیل کی بندش کے خلاف چھٹے روز جاری احتجاجی کیمپ میں نیشنل…

5 mins ago

چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے

چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے چمن میں…

12 mins ago

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم…

43 mins ago

تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے…

48 mins ago

صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ ) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے…

55 mins ago