پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے، 190 ملین دیدیں، فوراً معافی ہوجائے گی:سینیٹر طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے۔پی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تویہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے۔ ملکی اور قومی مفادات کے معاملات پر مذاکرات کا فیصلہ ہم نے کیا ہے۔
“جیو نیو ز” کے پروگرام” نیاپاکستان” میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہوجائیں گے ۔یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں، فوراً معافی ہوجائے گی۔ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آر او کی بات شروع کردیتے ہیں،حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بھی بندا یا ادارہ بات کرے گا، یہ چاہ رہے ہیں 190ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا اب معاف کریں۔اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تویہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے، ہم جو کہتے تھے ہم اس پر کھڑے رہے ہیں۔ اسمبلی کے بزنس چلانے سے لے کر یہاں بہت سے مسائل ہیں۔

لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ملکی اور قومی مفادات کے معاملات پر مذاکرات کا فیصلہ ہم نے کیا ہے، یہ قوم کا مینڈیٹ لیکر بھی ڈیل کرنے کی بات کررہے ہیں، یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

35 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

37 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

1 hour ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago