بلوچستان کی شاہراہوں پر لواحقین لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج ہیں، جان محمد بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاءپسندی اور دہشت گردی سمیت بہت مسائل ہیں جن کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کرنے اور بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے بلوچستان کا مسئلہ پورے ملک کا ہے اسلئے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ملکر بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے قومی مفاہمتی پالیسی بناکر اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چائیے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے قومی مسئلے کو طاقت کی بجائے سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے صوبے کی تمام شاہراہیں بند ہیں جہاں پر بچے، خواتین اور بزرگ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کیا جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سب سے اہم ہے آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن جس طرح بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیاسی قیدی،لاپتہ افراد سمیت کرپشن، دہشت گردی اور دیگر مسائل ہیں جن سے ہم چشم پوشی اختیار نہیں کرسکتے اس طرح کا بیان دینا کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں یہ حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، سیاسی قیدی، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور دیگر،مسائل بھی ہیں حقیقتاً ہمیں انہیں کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے اس کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں کیونکہ ہمیں ارباب اختیار سے بڑی توقعات ہیں لاپتہ افراد کا معاملہ بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے آج بھی لوگ تمام سڑکوں کو بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں ان ایشوز کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئے یہ قومی مسئلہ ہے اس کو قومی مسئلہ سمجھ کر طاقت کی بجائے ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنا چاہئے ہمارے حکمران طاقت سے ہر مسئلے کا حل چاہتے ہیں جو کہ نا ممکن ہے ہمیں قومی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈائیلاگ کے ذریعے قومی سوچ کے ساتھ بلوچستان کے مسئلے کو قومی مسئلہ سمجھ کر حل کرنا ہوگا کیونکہ بلوچستان کا مسئلہ پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا مسئلہ ہے اس قومی مسئلے کو فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

Recent Posts

مرمتی کام کے سلسلے میں آج بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے…

7 mins ago

بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن…

18 mins ago

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

24 mins ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

29 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

35 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

42 mins ago