بلوچستان: کوہلو میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پر 28 لیویز اہلکار برطرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹیاں ادا کرنے میں غفلت پر حکومت نے لیویز فورس کے 28 اہلکاروں کو برطرف کر دیا، جس میں نائب ریسالدار، 5 کانسٹیبل اور 22 جوان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے حکم پر 24 اپریل کو شیڈول 4 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کے لیے ان اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بناسکیں۔
تاہم، یہ اہلکار متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر رپورٹ کرنے میں ناکام رہے، جہاں پولنگ کا عمل مختلف پُرتشدد واقعات کے سبب شدید متاثر ہوا، جبکہ حملوں، سڑک پر بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا۔
نقیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ تحقیقات کی گئیں تو یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے میں ناکام رہنے کی وجوہات نہیں بتاسکے، انہیں فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں شروع کی گئیں، اور زور دیا کہ جان و مال کے تحفظ میں غفلت برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 24 اپریل کو بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا تھا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال اور راستہ غیر محفوظ ہونے کے باعث عملے کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے آج علی الصبح سڑک پر بارودی سرنگ دھماکے اور مختلف مقامات پر بارودی سرنگ بچھانے کے باعث عملے کو پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ 16 فروری کو پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے چنگیز خان کامیاب ہوئےتھے۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما میر نصیب اللہ نے 7 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا تھا۔
اس کے بعد الیکشن کمیشن نے چنگیز خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے 24 اپریل کو پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
22 اپریل کو سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کرانے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے نواب چنگیز خان کی اپیل مسترد کر دی تھی اور الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 24 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

4 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

4 hours ago