پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران آن لائن جوے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سی سی پی او کے مطابق رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے، رواں سال 1863 ملزمان گرفتار، 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلا اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلا اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری…

2 mins ago

ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) امریکا کے ایک کاروباری شہری ’لنکڈ اِن‘ پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ…

6 mins ago

’ میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا ‘ شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے…

6 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ…

19 mins ago

پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں…

36 mins ago

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران لڑکی ٹرین تلے آ کر جاں بحق

ملتان (قدرت روزنامہ )ملتان میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں لڑکی ٹرین کے…

42 mins ago