’مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مقدمات ختم کیے جائیں اور۔ ۔ ۔ ‘ تحریک انصاف نے شرط رکھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پہلے مقدمات ختم کیے جائیں، عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کےلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کےلیےمشروط طور پر تیار ہیں۔پہلے مذاکرات کےلئے ماحول بنایا جائے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،پہلے سیاسی مقدمات ختم کئے جائیں، قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے، بانی پی ٹی آئی لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے، بانی پی ٹی آئی خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری بھی فوج ہے، قانونی مقدمات اگر حقیقی ہیں وہ چلائیں، تحریک انصاف کو سیاسی آزادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 روز میں عذرداریوں پر فیصلے کریں، دھاندلی اورعذرداریوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام نے تمام تر ایکشنز کے باوجود ہمیں ووٹ دیا، تین مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشنز کرائےاعتراض لگا دیا گیا، سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا، عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں، بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے، ہم عالمی طور پر غیر متعلق ہوچکے ہیں جو خوفناک بات ہے، ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کی انتہائی خراب مالی صورتحال کے باعث بجٹ بنانے میں مشکلات ہیں، عبدالکریم نوشیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا…

1 min ago

بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم

اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے…

5 mins ago

فیڈرل لیویز سے ریٹائرڈ 4 سو سے زائد اہلکار پنشن اور دیگر مراعات سے محروم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان فیڈرل لیویز فورس ایمپلائز کے سربراہ پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل…

11 mins ago

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

18 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

29 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

34 mins ago