پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس ایس پی رفعت بخاری کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ’ایکسیلینس اِن پرفارمنس ایورڈ ‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔

پاکستان کا نام روشن کرنے والی پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسر ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، انہیں خواتین کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے۔ علاوہ ازیں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے بھی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارک باد دی گئی ہے۔یاد رہے کہ رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 61 ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر شکاگو (امریکا)میں اس سال ستمبر میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

Recent Posts

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

8 mins ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

23 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

33 mins ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

41 mins ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

1 hour ago

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے…

1 hour ago