شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی
کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں ہے۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات پر کوئی رکاوٹ ہو۔ رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوئی تو کارروائی کریں گے، میونسپل ٹیکس پر اسٹے ختم ہونے کی امید ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے، کےالیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔