آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا۔جمعہ کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے کامیاب رنز کے تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75، سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے تابڑ توڑ بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔پنجاب کنگز کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیاششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔

جنوبی افریقا نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 کا ہدف حاصل کیا تھا جبکہ 2023 میں ہی مڈل سیکس نے سرے کے خلاف 253 کا ہدف چیز کرلیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف 26 مرتبہ 260 یا اس سے زائد رنز بن سکے ہیں۔ 26 میں سے 7 ایسے ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں بنے ہیں۔

Recent Posts

پنجگور کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ و طلبہ کو درپیش مسائل حل کریں گے، پھلین بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسبلی پھلین بلوچ کا پنجگور کے…

6 mins ago

پاک ایران بارڈر پر جوائنٹ مارکیٹوں کو فوری فعال بنانے کی ضرورت ہے، علی حسن زہری

تربت(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر صنعت وحرفت میر علی حسن زہری نے کوئٹہ میں ڈائریکٹریٹ آف انڈسٹریز…

13 mins ago

گوادر میں مزدوروں کا قتل، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7محنت کشوں کے…

17 mins ago

گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر…

22 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ…

35 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ…

41 mins ago