عمر شریف نے اپنے منفرد انداز مزاح سے دنیا بھر میں نام کمایا، راجہ پرویز اشرف

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عمر شریف نے اپنے منفرد انداز مزاح سے دنیا بھر میں نام کمایا تھا . تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مخصوص مزاح کے ذریعے انہوں نے معاشرتی اصلاح کا کام لیا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم عمر شریف برصغیر پاک و ہند میں خاص پہچان رکھتے تھے، انکا خلاء مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا . راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اسکے کارکن غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کیساتھ ہیں . واضح رہے کہ عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں