وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا،ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے،صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہاکہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن ہے اور ایک انتہائی اہم ممبر ہےاللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نواز ہے،پاکستان کی خوشحالی اور بہتری کیلئے دعاگو ہیں۔

Recent Posts

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

6 mins ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

33 mins ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

51 mins ago

آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب

مظفر آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری…

1 hour ago

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

اداکارہ دیا مرزا کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں…

1 hour ago