” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “ ریٹنگ کے چکر میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں تمام حدیں پار کر دی گئیں ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ
یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ریٹنگ کے چکر میں مبینہ بے حیائی کی تمام ترحدیں پار کر دی گئیں ہیں اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو آسمانوں پر پہنچا دیاہے اور اس مارننگ شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آ رہاہے . سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ جگن کاظم کے شو کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’ عامر خان ‘ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں ،ان کی ویڈیوز جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئیں تو انہیں ’ مفتی تقی لاہوری ‘ کا نام دیا گیا تاہم بعدازاں ان کا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام ’ عامر خان ‘ ہے اور یہ خاتون ان کی اہلیہ ہیں . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خوبرو خاتون ان کی چوتھی بیوی ہیں . مارننگ شو کے وائرل ہونے والے کپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ” سیب کو دھاکے کے ساتھ ساتھ چھت سے لٹکایا گیا ہے اور ان میاں بیوی سمیت دو اور جوڑے بھی اس کھیل میں شریک ہیں ، لٹکتے ہوئے سیب کو لڑکی اور لڑکے دونوں اپنے مرد پارٹنر کے ساتھ ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے کھانے کی کوشش کرتے ہیں . “ اس سارے کھیل میں مبینہ بے حیائی کا عنصر صاف دکھائی دے رہاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ” بائے کاٹ مارننگ ود جگن کاظم “ کا ہیش ٹیگ بھی چلایا . . .