اسلام آباد، ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈولفن اہلکار جاں بحق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈولفن اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ وارث خان کی حدود بھابڑا بازار کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا،ڈاکووں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈولفن اہلکارجاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ وارث خان کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر ڈکیتی کے بعد فرار ہوئے ڈولفن اہلکاروں نے پیچھا کیا،ملزمان نے رش میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔