سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روپالی گنگولی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے متاثر ہوکر ان ہی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اداکارہ نے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران دہلی میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور بیان جاری کیا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور کہا کہ ان سے متاثر ہو کر سیاست میں قدم رکھنے کا سوچا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا کام کرنے کا طریقہ، شخصیت اور جس طریقے سے وہ بھارت کو ترقی کی جانب لے گئے ہیں، وہ قابلِ ستائش ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر بھارتی شخص کو نریندر مودی کی ’فوج‘ میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ملک کے لیے کچھ کر سکیں، یہی میں نے محسوس کیا اور اسی لیے میں آج بی جے پی کا حصہ بنی ہوں۔