سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی


لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استحکامِ پاکستان پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہی ہوں ، انہوں نے گزشتہ سال 9 مئی کے 3 دن بعد 12 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ سعدیہ سہیل رانا رکن صوبائی اسمبلی رہیں اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کے عہدے پر فائزرہ چکی ہیں۔