پی آئی اے کی اندرون ملک پر وازوں کے مسافر کھانے،مشروبات سے محروم

(قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 341 میں ہدایت کے باوجود مشروبات اور کھانا مسافروں کو نہیں دیا گیا . تفصیلات کے مطابق طیارے میں کریو نے باقاعدہ اعلان کیا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت پرواز کے دوران کھانا اور مشروبات نہیں ملے گا .

فیصل آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 341 میں صرف پانی فراہم کیا گیا .   لاہور سے کراچی آنے والی پرواز میں بھی کھانا اور مشروبات نہیں دیئے گئے . جبکہ دوسری جا نب سول ایوی ایشن کی جانب سے اچانک کھانا اور مشروبات دینے کا اعلان کیا گیا . پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی چین کے لیے ہدایت کردی ہے ایک دو روز میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا . . .

متعلقہ خبریں