اطلاعات کے مطابق دونوں آف شور کمپنیاں فرید الدین اور اس کے دوست کے نام پر درج ہیں،ہاک فیلڈ لمیٹڈ نامی کمپنی فرید الدین کے دوست کے نام پر درج ہےجبکہ لاک گیٹ انویسٹمنٹ نامی آف شور کمپنی فرید الدین کے نام پر درج ہے ،ذرائع کا کہنا ہے پتے میں یکسانیت ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کا کمپنیوں سے تعلق نہیں . وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبا زگل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا کوئی بے نامی اکائونٹ نہیں ہے ،وزیر اعظم کا فریدالدین کیساتھ کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے ،وزیر اعظم کے کسی دوست یا ملازم تک کا نام فریدالدین نہیں ہے ،انہوں نے کہا وزیر اعظم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں ،ماضی میں ایک آف شور کمپنی کا ذکر ہوا تھا جس کا پہلے ہی بتا چکے ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے لاہور کے گھر سے ملتے جلتے پتے پر 2 آف شور کمپنیوں کا انکشاف سامنے آگیا ،دونوں آف شور کمپنیاں پاکستان میں 2 زمان پارک لاہور کے پتے درج ہیں .
ذرائع کے مطابق دونوں آف شور کمپنیوں پر ایڈریس وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ 2 زمان پارک درج ہے ،2 زمان پارک وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کا نمبر ہے .
متعلقہ خبریں