میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران انوارالحق کاکڑ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی۔
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی گزشتہ شب نجی ہوٹل میں ہوئی، انوارالحق کاکڑ نے لیگی رہنما سے کہا کہ کیا آپ مجھ گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے کہا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔
اس کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے۔
اس واقعے سے متعلق سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی ذمے داری نگران حکومت پر ڈال دی جو حقائق کےمطابق درست نہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز میں اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو حقائق کے مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

2 hours ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

2 hours ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

2 hours ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

3 hours ago