عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر پڑنے لگے، پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد یک دم بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 23 سینٹ یا 0.28 فیصد اضافے سے 83.56 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ 24 سینٹ یا 0.31 فیصد اضافے کے بعد 78.72 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام تک تیل کی انونٹریز میں اوسطا 1.2 ملین بیرل کی کمی ممکن ہے۔