اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی۔ فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے انگوٹھی پہنے مسٹری مین کیساتھ تصویر شیئر کی، اداکارہ کا ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کو گاڑی میں بیٹھ کر لیا گیا ہے۔
اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے ہی سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طو رپر چُنا ہے تاہم اداکارہ نے سوالات پر چُپ سادھ رکھی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ ‘بیگننگ’ یعنی ‘آغاز’ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ‘ الگ آسمان’ لگایا تھا۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)