جھالاوان عوامی پینل نے جمعیت علما اسلام کے 9 مئی کی ہڑتال کی حمایت کردی


خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل نے 3مئی کے سانحے کیخلاف 9مئی کو جمعیت علمائے اسلام کے روڈ بلاک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ جھالاوان عوامی پینل ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر صحافی محمدصدیق مینگل سمیت شہدا کے قتل میں ملوث عناصرز کی عدم گرفتاری کے خلاف کل 9مئی کو جمعیت علمائے اسلام کے کال پر ہونے والے روڈ بلاک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی محمدصدیق مینگل کی بیمانہ قتل قابل مذمت اور غیرانسانی عمل ہے جسکی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ سانحے میں ملوث قاتلوں کو فلفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے اور انکے مطالبات فوری تسلیم کرے۔