لاہور میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روٹی کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں اب روٹی 16 کے بجائے 15 روپے میں ملے گی، فریقین کے درمیان روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیشِ نظر روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔