زمیندار خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومتی رویے کیخلاف آواز اٹھائیں گے، رحمت صالح بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ورکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہم فورم پر بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کے خلا ف آواز اٹھائیں گے زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے نیشنل پارٹی باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کے ناروا رویہ کے خلاف آواز اٹھائے گی زمیندار اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے زمینداروں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا رحمت صالح بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو زندگی کے ہر شعبے میں پسماندہ رکھیں صوبے بھر میں صرف تین گھنٹے کی بجلی کی فراہمی ظلم کے مترادف ہے کیونکہ 24گھنٹہ میں صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مقصد زمینداری کے شعبہ کو ختم کرنے کے مترادف ہے ہم بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کیلئے آواز اٹھائیں گے بلوچستان جتنی ضرورت ہے اس سے زیادہ بجلی پیدا کرتی ہے لیکن باقی تمام بجلی کو قومی گریڈ میں شامل کرکے بلوچستان کے زمینداروں کو دو وقت روٹی کے محتاج بنا دیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر زمینداروں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف بلوچستان اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔