سرفراز بگٹی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں اراکین صوبائی اسمبلی کا وفد آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا . ملاقات میں بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا .

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ نگران حکومت میں 8 گھنٹے بجلی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا . پارلیمانی وفد جنوبی بلوچستان ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیر اعظم سے گفتگو کرے گا . . .

متعلقہ خبریں