عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ انہیں کوئی میوزک انسٹرومنٹ بجانے نہیں آتا۔
عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 برس کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا اور شوٹنگ کے طویل شیڈول میں ان کے والدین کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کس شہر میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی راحہ کو ایک میوزک انسٹرومنٹ بجانا، رقص اور ایک کھیل ضرور سکھائیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو یہ تینوں کام نہیں آتے تو اس میں کوئی بری بات نہیں لیکن بطور والدین ہمیں بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی کچھ اسکلز سکھانی چاہئے۔