بلوچستان

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات اور خوف وہراس کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ژوب واطراف کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ واقعات ، دہشتگردوں کی موجودگی کو جواز بنا کر دیہاتوں میں آپریشن ، لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے ، خوف وہراس پھیلانے ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے عوام کو تنگ وہراساں کرنے کے اقدامات سے تمام ضلع ژوب کے عوام سخت تشویش میںمبتلا ہے۔ حکومت کی جانب سے ضلع ژوب میں آپریشن شروع کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا اس طرح کے واقعات سے ضلع ژوب میں نہ صرف امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی بلکہ عوام میں بھی بے چینی پیدا ہوئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کو اعتماد میں لیکر حقائق سے آگاہ کرے آپریشن شروع کرنے سے پہلے اُس علاقے کے مقامی لوگوں کو جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں ۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں یا دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ایسے کسی بھی گمنام آپریشن کی اجازت عوام نہیں دیگی جس سے ضلع ژوب اور اس کی سرزمین کو خطرات لاحق ہو کیونکہ ماضی میں ایسے کئی آپریشنز ہوئے جس کی وجہ سے دہشتگردی تو ختم نہیں ہوئی البتہ وہاں کے معززین ، علماء، قبائل کا خون ناحق بہا کر وہاں کے مقامی لوگوں کو اپنے گھروں ، دیہاتوں سے نکال کر ملک بھر میں مہاجرین بننے پر مجبور کردیا گیا ۔

متعلقہ خبریں