بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18 مئی کو دبئی میں منعقدہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اداروں کی توجہ و شراکت داری کیلئے بلوچستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو آگاہ کیا ہے، بلوچ بھائی چاہے شمالی و جنوبی و مشرقی و مغربی علاقوں کے باشندے ہوں مکران و بلوچستان و سندھ کے سنگم پر واقع حدود کے قریب ساحل کی پٹی حب سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر دریجی گاﺅں جو ایک تحصیل و سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر ہے کا دورہ و مشاہدہ ضرور کریں اور تجربات سے استفادہ کریں وہاں ملکی و بین لاقوامی سیاح بڑی آسانی سے دورہ کرکے اس گاﺅں کی مثالی مہمان نوازی سے استفادہ کرسکتے ہیں، جہاں بیک وقت 2000 افراد کی پرتکلف تواضع کا بھی انتظام و اہتمام کی صلاحیت موجود ہے جبکہ سالانہ عیدین کی تقریبات عوام کے پرہجوم آمد کو خوش آمدید کہنے کی روایت، موسمی سردی و گرمی سے قطع نظر 20 سے 30 ہزار لوگ باہمی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں . قریبی گاﺅں و حلقے میں آبنوشی و آبپاشی سمیت جانوروں و حیوانات کیلئے بھی انتظامات ہیں، سڑک و بجلی ہر گاﺅں کو میسر ہے، ندی و نالے تالاب و سڑکوں کی حفاظت و امن مثالی ہے، شاید ہی وہاں کوئی جرم ہوتا ہو، سرزمین بلوچستان پر چاند کا نظارہ ہے مگر جس کو بھی موقع ملے وہ اپنے اپنے علاقوں کو مثالی بنائے تو صوبہ بلوچستان کے 34 اضلاع کی درجنوں تحصیلوں کو دریجی بننے کی تمنا کرنا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں